نوجوان

انٹیگریٹڈ یوتھ ڈیویلپمنٹ پرو گرام کے زیر انتظام چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات واک

چترال(بشیر حسین آزاد)اتوار کے روز انٹیگریٹڈ یوتھ ڈیویلپمنٹ پرو گرام کے زیر انتظام چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات واک کے عنوان سے ایک پر امن واک کا اہتمام کیا گیاجس میں چترال کے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔واک کا مقصد چترال میں بڑھتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر نا تھا۔ چترال میں واحد سب سے بڑا اور اہم مسئلہ جو روز بروز بڑھتا جا رہا ہے وہ نشہ کی لت ہے۔ اس سلسلے میں چترال انتظا میہ بھی اپنی کوششیں کرتا رہا ہے۔ضلع کے گرد و نواح میں پھیلے ہوئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ واک کے آخر میں IYDPکے ذمہ داروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کا عزم کیا ۔آخر میں دعاکے ساتھ واک کا اختتام کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button