معیشت

ہنزہ: علی آباد ہوٹلز ایسوسی ایشن کا قیام، مسائل حل کرنے کے لئے رابطہ کاری کریں گے

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )ہنزہ علی آباد کے ہوٹل مالکان کا ایک اہم اجلاس علی آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں علی آباد کے تمام ہوٹل مالکان نے خصوصی شر کت کی۔ہوٹل مالکان کو درپیش مسائل جس میں پانی اور بجلی کی کمی کا ذکر کیااور اس حوالے سے گورنمنٹ کے زمہ داروں سے بات کی جائی گی ۔

اجلاس میں تمام ہوٹل مالکان نے متفقہ طور پر عبوری کابینہ بھی تشکیل دیا۔جو ہوٹل مالکان کی نمائندگی کرے گی ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پچھلے 8سالوں سے ہوٹل کے ریٹس نہیں بڑھائے گئے ہیں، جبکہ اُس کے برعکس مارکیٹ میں مہنگائی ،ہوٹل کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں ۔ان تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہوٹل کے ریٹس حالیہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھائے جائیں گے۔

متفقہ طور پر تشکیل دینے والی عبوری کابینہ میں شاہ نواز صدر ، سجاد حیدر جنرل سکریٹری،اعجاز نائب صدر،صدرالدین سینئر نائب صدر،نظر علی فنائس سکریٹری ،حسین اللہ انفارمیشن سکریٹری ،کمال الدین جوائنٹ سکریٹری ہیں ۔ آئندہ ہوٹلز کے تمام مسائل یہ کابینہ فیس کرے گی ۔ اجلاس جمال کریم کی قیادت میں ہوئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button