متفرق

شگر: الچوڑی بازار تجاوزات کی وجہ سے روڈ تنگ پڑنے لگا

شگر(نامہ نگار) الچوڑی بازار میں تجاوزات کی وجہ سے روڈ تنگ پڑنے لگا۔ لوگ بازار میں واقع دکانوں کوروڈ کی جانب بڑھانے لگے۔انتظامیہ خاموش اور لوگوں کی من مانی عروج پر۔ الچوڑی کے معروف سماجی شخصیت محمد یوسف سیٹھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شگر انتظامیہ سے دور ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الچوڑی کے دکانداروں نے من مانی کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔دکانوں کی جانب سے تجاوزات دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے مین روڈ تنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے ۔ دکاندار اپنے دکانوں کو سڑک کی جانب بڑھارہے ہیں۔اگر انہیں فوری طوری نہ روکا گیا اور تجاوزات ختم نہ کیا گیا تو برالدو روڈ مکمل بند ہوجائے گا۔ انہوں نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور الچوڑی بازار کے تجاوزات ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button