شندور میلے میں غذر کی ٹیم کوبنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ شدید مشکلات کا سامنا

غذر(محبت حسین دانش ) شندور میلے میں غذر کے پولو کھلاڑیوں کو کھیل کے سامان ، ٹرانسپورٹ اور شندور کے مقام پر طعام و قیام کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی اور ٹیم کے ممبران کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ناکافی سہولیات کے باعث ایک طرف کھلاڑیوں کے رہائش اور کھانے پینے میں مسائل درپیش ہیں تو دوسری طرف گھوڑوں حفاظت اور ان کے کھانے کے حوالے سے بھی انہیں پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ شائقین پولو کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آمدرافت کی سہولیات بھی نہیں مل رہی ہے ۔ انہو ں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غذر کے پولو ٹیموں کو شندور کے مقام پر بنیادی ضروری سہولیات فراہم کیں جائیں تاکہ یہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments