سیاست

نواز شریف کا جرم سی پیک منصوبے کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانا تھا، عبدالوحید، صدر ن لیگ دیامر

چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) مسلم لیگ ن دیامر کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن دیامر کے ضلعی عہدیداروں کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی ۔ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا گیا ۔ عوام کو عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ نواز شریف کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے سی پیک جیسے اہم منصوبے کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ پاکستانی عوام آج بھی میاں نواز شریف کو اپنا وزیراعظم سمجھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں بند نہ کی گئی تو خنجراب سے کراچی تک احتجاج ہو گا ۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button