سیاحت

بابوسر روڑ سے زمینی تودے اور سیلاب کا ملبہ مکمل طور پر نہ ہٹایاجاسکا، سیاحت میں واضح کمی

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر روڈ سے لینڈ سلائیڈنگ تاحال صحیح انداز میں نہیں ہٹائی جا سکی۔سڑک کی حالت زار کی وجہ سے سیاحوں نے گلگت بلتستان آنا ہی چھوڑ دیا۔تمام سیاحتی مقامات میں سناٹاچھا گیا۔گلگت بلتستان کی سیاحت اور معیشت کو بری طرح نقصان پہنچنے لگا۔بابوسر روڈ میں تھک کے مقام پر تقریباً دو کلومیٹر کے ایرئیے میں گزشتہ دنوں بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ تاحال صحیح انداز میں نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح واپس لوٹنے لگے۔مجبوراً گزرنے والے سیاحوں کو وقت کا ضیاع سمیت قیمتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے لگا۔جس کی وجہ سے سیاحوں نے گلگت بلتستان آنے کا ارادہ مجبوراً ترک کرلیا۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی معیشت کو بریک لگ گیا ہے۔اور تمام سیاحتی مقامات میں سناٹا چھا گیا ہے۔سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹلوں اور دیگر کاروباری افراد کو خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔سیاحتی شعبے سے منسلک افراد شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔ان افراد کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بابوسر جلکھڈ میں تھک کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر روڈ کو آمد و رفت کے لئے بحال کی جائے۔تاکہ گلگت بلتستان کی معیشت کا پہیہ چل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button