تعلیم

جونئیر اساتذہ کو رشوت اور سفارش کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جارہی ہیں: سینئر اساتذہ کی شکایت

چلاس (بیورو رپورٹ)محکمہ ایجوکیشن میں ایک مرتبہ پھر میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی ،سنیارٹی لیسٹ کو پاوں تلے روند کر جونئیراساتذہ کو ڈپٹی ڈاریکٹر بنا دیا گیا ۔سینئر اساتذہ نے سنیارٹی لیسٹ کو پائیمال کیجانے پر محکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ زمہ دار حکام کے خلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا اور اپیل کیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں رشوت اور سفارش کی بل بوتے پر سنیئر اساتذہ کو نظر انداز کرکے جونیئر اساتذہ کو اہم زمہ داریاں دی جارہی ہیں جو کہ سینئر اساتذہ کے ساتھ زیادتی اور محکمہ ایجوکیشن کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔محکمہ ایجوکیشن میں من پسند افراد کو ڈپٹی ڈاریکٹر بنانے سے سینئر اساتذہ کی حق تلفی ہوئی ہے اور سینئر اساتذہ شدید غم و غصے میں ہیں اور اساتذہ نے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے ۔

چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اساتذہ اور مختلف سٹیشنوں پر تعینات اسسٹنٹ ڈاریکٹروں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں میرٹ کا قتل عام جاری ہے ایک کیشر کا کیڈر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈاریکٹر بنا دیا گیا ہے جو کہ سینئر اساتذہ کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کی انتہاہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اپنا قبلہ درست کریں ورنہ دیامر کے تمام اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button