سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پانچ نومبر تک مستقل نہ کرنے کی صورت میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے دھرنےکا اعلان کر دیا
Oct 23, 2017پامیر ٹائمزتعلیمComments Off on سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پانچ نومبر تک مستقل نہ کرنے کی صورت میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے دھرنےکا اعلان کر دیا
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے حکومت کو حتمی تاریخ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پانچ نومبر تک مستقل نہ کرنے کی صورت میں والدین اور بچوں سمیت قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے ۔ سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نائب صدر سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان شاہ گل عزیز ، صدر سیپ دیامر غلام نبی ، نائب صدر بشیر احمد ، جنرل سیکرٹری فضل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں سے سیپ اساپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر کسی حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ موجودہ وزیراعلیٰ نے وعدہ کیے تین سال گزر گئے مگر کوئی عملی کام نہیں ہو سکا ۔ گلگت بلتستان سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ پانچ نومبر تک مستقل نہیں کیا گیا تو گیارہ اضلاع کے ٹیچرز والدین اور طلبا سمیت لانگ مارچ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی گلگت میں دھرنا دینگے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔۔۔۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان