خبریںمعیشت

ہنزہ: تاجر، ہوٹلرز اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے شٹر ڈؤان اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ کی تاجر برادری بزنس ایسوسی ایشنز اور ہوٹل ایسوسی ایشن سمیت تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کے نفاز کے خلاف انجمن تاجران کی شٹر ڈؤان اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان ۔ اس سلسلے میں صدر پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ ظہور کریم ایڈوکیٹ اور سلمان کریم صدر بزنس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی و قانونی حقوق دئیے بغیر ٹیکس کا نفاز غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے ایسے کسی بھی فیصلے کو گلگت بلتستان کے عوام کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کر ینگے اُنہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی گندم سبسڈی واپس لئے جانے اور کبھی ٹیکس نافذ کرنے کی ایسی کوششیں عوام کی شدید مخالفت کی بناء پر ناکام ہو چکی ہیں اب ایک بار پھر گلگت بلتستان کے عوام پر جابرانہ ٹیکس کا نفاز سراسر غیر قانونی قدم ہے جس کے خلاف گلگت بلتستان کے انجمن تاجران کا احتجاج کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے بدھ کے روز ہنزہ میں بھی یہاں کی کاروباری ،سیاسی ،سماجی و تاجر انجمنوں کی جانب سے تاجر برادری کی کال پر ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button