خبریں

چہلم حضر ت امام حسینؑ سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے

سکردو( رجب علی قمر ) چہلم حضر ت امام حسینؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجالس اور جلوس کے لیے سروسیز مہیا کرنے والے اداروں کی طرف سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں اور اداروں کے اہم ایشوز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز کی صدارت میں ضلعی آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن اور ضلع کے دونوں اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران اور نمائیندوں نے شرکت کیں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکڑ فہد ممتاز نے کہا کہ اجلاس کا مقصد چہلم امام عالی مقام کے سروسیز انتظامات اور ادارے کے دیگر معاملات سے متعلق ہے۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں سے کہا کہ وہ سروسیز کے معاملات کو بہتر بنائیں اور ضلع میں ترقیاتی کاموں پر بھی زیادہ توجہ رہنی چائیے اس علاوہ اداروں کی اہم زمہ داریوں بھی بہتر طریقے سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے چہلم کے حوالے سے خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع کا مرکزی کنڑول روم قائم کیا جائے گا اور کنڑول روم میں سروسیز مہیا کرنے والے اداروں کے نمائندے موجود ہونگے۔

انہوں نے بی اینڈ آر اور میونسپلٹی کے اداروں کو جلوس کے روٹس کی صفائی اور محکمہ واٹڑ اینڈ پاور کے ادارے کو بجلی کی فراہمی یعقنی بنانے کی ہدایت دی انہوں نے محکمہ واسا کو ہدایت کی اہم شاہروں اور جلو س کی گزرگاہوں میں پانی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور سٹرکوں میں کسی قسم کا پانی جمع نہیں ہونا چائیے ۔

انہوں نے واپڈ کے پاور ہاوسیز میں محکمہ پاور کا ایک نمائندہ بجلی کی ترسیل کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل دو روز تک رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے شہر کے مختلف ہوٹلوں میں چیکنگ کے نظام کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت دی اور ساتھ ہی محکمہ صحت کے آفیسروں کو چہلم کی جلوس کے لیے ضرور ی میڈیکل کور کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور پولیس فورس کی نفری بھی مناسب ہے اس کے علاوہ جی بی سکاوٗٹس کی بٹالین بھی پولیس کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے اور خاص کر العباس سکاوٗٹس کے رضا کار بھی پولیس فورس کی معانت کے لیے ہما وقت تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کی ضلع بھر میں متعدد مقامات پر مجالس جاری ہیں اس کے علاوہ چہلم کے دو روز میں ضلع بھر میں چالیس مقامات پر جلوس برآمد ہونگے ان میں زیادہ تر جلوس امام بارگاہوں کی سطح پر برآمد ہوکر اختتام پذیر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حسب معمول داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کی چیکنگ کو موثر کی جائے گی۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکڑ اشرف اور ڈٰی ایچ او غلام علی نے کہا کہ ہسپتال میں چہلم کے حوالے سے خصوصی بیڈز اور ڈاکڑوں کی ڈےؤٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں اس کے علاوہ میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبونس اور ادویات کے ہمراہ جلوس کے ساتھ ساتھ ہونگے سکردو میں چہلم کا جلوس دس نومبر کو برآمد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button