تعلیم

دار جابر پبلک سکول ڈمبوداس سکردو میں سالانہ نتائج کا اعلان

روندو (خبر نگار خصوصی)دار جابر پبلک سکول (یتیم خانہ ) ڈمبوداس میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر روندو محمدجعفر ، ڈی ڈی او لیاقت علی، ڈی ڈی اور حامد حسین ، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر محمد حنیف،محمدیہ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سید محمد ہادی موسوی ، مولانا تقی تقوی ، مولانا نثار حسین ودیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔ تقریب میں سکول کے بچوں کی جانب سے ملی نغمے تقاریر اور نعت پیش کئے گئے سکول کے بچوں نے آرمی پبلک سکو ل پشاور کے شہدا ء کے خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے خصوصی نغمے پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لئے تقریب کے خطاب کر تے ہوئے اے سی محمد جعفر نے کہا کہ دار جابر پبلک سکول کے بچوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے بلتستان میں مستحق طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے محمدیہ ٹرسٹ کے اراکین کی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں محمدیہ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سید محمد ہادی نے کہا کہ ہمارے ادارے نے علاقے میں تعلیم کو عام کر نے اور مستحق طلبا کو علم کے میدان میں معاشرے کے دیگر طبقات کے برابر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں اور بہترین کا ر کر دگی پر وفاقی سر کاری اداروں کی جانب سے اسناد بھی وصول کئے ہیں جو ہمارے ادارے کا اعزاز ہے ادارہ تمام مستحق طلبا کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے آئندہ بھی بلا تفریق اپنے حصے کا کردار ادا کر تے رہنے کا خواہاں ہے تقریب دیگر مقررین نے بھی خطاب کر تے ہوئے ادارے اور سکول کے بچو ں کی کار کر دگی کو سراہا تقریب کے اختتا م پر امتحان میں بہترین نتیجہ دینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کر دئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button