خبریں

استور: ضلع استور میں کھلی کچری

استور (بیورو رپورٹ) ڈویثرنل کمشنر استور دیامر عبدالو حید شاہ نے ضلع استور میں ڈویژنل آفیسر کے ہمراہ کھلی کچری۔ ڈویژنل آفسیر فارسٹ محمدغزنوی اور محکمہ ورکس چیف انجنیئر بشارت و ڈ ائریکٹر ایجوکیشن و ڈپٹی کمشنر استور محمدولی اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور عوام کی طرف سے استور سپریم کونسل کے ممبران نے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس کی سربراہی اور امن کمیٹی کی جانب سے چیرمین شفاء نے عوامی نمائندگی کرتے ہوئے استور کے بنیادی مسائل صحت ،تعلیم ،و دیگر اہم ایشوز پر مسائل کے انبار لگائے جس میں سب پہلے استور ڈسٹرکٹ ہسپتال کی خستہ حالی اور ڈاکٹر ز کی کمی، اور محکمہ تعلیم سے 8ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنا ،گورنمنٹ سکولوں کی خستہ حالی و اساتذہ کی کمی ،عیدگاہ واٹر سپلائی کا مکمل ہونے کے بعد پانی کی بندش ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور استور لینڈ کمپسشین سرکاری ریٹ کم،استور میونسپل کے نظام درستگی ، محکمہ ورکس روڈ کلی کی کمی اور موجودہ کلی کا روڈ پر نظر نہ آنے کی نشاندہی سمت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصلی بریفنگ دی ۔ جس میں محکمہ تعلیم اور صحت کے مسائل سب سے زیادہ نظر آنے لگے محکمہ تعیلم کے ایک واضع مثال داسخریم ایریا کا ھائی سکول بلڈنگ کو بنائے ہو ئے 20سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد تاحال اس کا پی سی فور نہیں بنا یا گیا اور نئے اسکولوں کے پی سی فورز بنا رہے ہیں لیکن اس سکول کا ابھی تک نہیں بنانا عوام کے مستقبل کے روشن بچوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔ اس طرح ضلع استور کے تمام سکو لوں کے نظام کو مذید بہتر بنانے کا مطالبہ ۔ مسائل سننے کے بعد کھلی کچری سے خطاب کمشنر عبدالوحید شاہ کا تمام ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ کو فور ی طور پر عوامی مسائل پر توجہ دینے اور حل کرنے کی احکامات بھی جاری کئے اور مزید کہا کہ ہم عوامی کے مسائل اور علا قے کی تعمیر و ترقی کے لیے سروسز کو بہتر انداز میں پیش کر ے اور حکومت کی بھر کوشش ہے کی عوامی مسائل جلد از جلد بہترین انداز میں حل ہو لیکن انشااللہ وقت کے ساتھ ساتھ حل ہوجائنگے ۔ استور ویلی روڈ کام تیزی سے جاری اور مزید اس کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن صاحب نے اس میں مزید بجٹ اضافہ کروایا جو قراقرم ہائے وے طر ز کا بنایا جائے گا اور ا استور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو بہتر بنانے میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن انشااللہ بہت جلد ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائیگا یہ اس سا ل کی آخر ی کچری ہے آنے والے سال میں مزید بہتری آپ کو نظر آئیگے اور ہم سب ملکر اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button