خبریں

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا مشن ہے۔ ایس پی شگر ضیاء اللہ خان

شگر(عابدشگری) ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع شگر کو مثالی پولیس فورس بنانا اور شگر میں صدیوں سے جاری امن و آشتی کا برقرار رکھنا ان کا اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا مشن ہے۔ قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا اورانصاف کا ایک ہی سکہ رائج کرنامیری ذمہ داری ہے ۔جبکہ محکمہ پولیس شگر کو درپیش وسائل کی کمی اور مشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنا شگر میں پولیس نفی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنا بھی ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔شگر میں امن امان اور صدیوں سے جاری امن و آشتی کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شگر کی پولیس سربراہ بننا اعزاز اور چیلنج ہے ۔ لیکن وہ اس چیلنج کو علاقے کی بہتری کیلئے قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شگر پولیس کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے لیکن اسی محدود وسائل میں رہتے ہوئے شگر پولیس کو ایک منظم فورس اور پولیس کو عوام کی خدمت گار اور عوام دوست بنانا میرا اولین ترجیح ہے۔یہاں مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ آپس میں پیار و محبت کیساتھ صدیوں سے رہ رہے ہیں۔اور لوگوں کے درمیان رشتہ داریاں ہیں۔ جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔اس امن و آشتی کو ہمیشہ برقرار رکھنا شگر پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انکا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں لہذا قانون شکن افراد کو کوئی رعایت نہیں ملے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیا جائے گا۔ور جرائم کے مرتکب افراد کو کئی رعایت نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں پولیس کی بہتری اور امن امان کو برقرا رکھنے کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئےکار لایا جائے گا۔ جس کیلئے عوام اور علماء کی تعاؤن نہایت ضروری ہے۔ امید ہے کہ شگر کی علماء اور عوام محکمہ پولیس کیساتھ شگر کی بہتری کیلئے تعاؤن کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button