عوامی مسائل

کے ٹو کی طرف جانے والی شگر تا برالدو سڑک ایک بار پھر بند

شگر(نامہ نگار) سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر برالدو روڈ ایک بار بلاک ۔برالدو کے عوام کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی طرف جانے والی سڑک کیوا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے سے مکمل بند ہے۔جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔سڑک بلاک ہونے کے بعد علاقے میں غذائی بحران اور صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے برالدو کے عوام محصور ہوکر رہ گیا ہے۔علاقے میں موجود خوراک کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔جبکہ سکردو سے اشیاء خوردنوش نہ پہنچنے سے سخت غذائی قلت کا سامنا ہورہاہے۔یاد رہے گذشتہ سال بھی یہ سڑک اسی طرح اور اسی ٹائم پہ بلاک ہوا تھا پھر مسلسل تین ماہ بند رہا تھا۔اسی روڈ پر تقریبا 23 لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہے مقامی لوگوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے ورنہ ایک دفعہ پھر ہم k2 روڈ سیاحوں کیلئے بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button