خبریں

ضلع گلگت بھر میں‌ ہتھیار نما کھلونوں‌ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پرضلعی انتظامیہ نے ہتھیار نما کھلونوں  (Toy Guns) کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ، اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے پابندی کا نوٹس جاری کردیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر گلگت کے جانب سے تحریری ہدایات پر گلگت کھلونا نما ہتھیاروں ٹوئی گنز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دکانداروں کو نوٹسز جاری کردئے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے جاری کردہ نوٹس میں میونسپل حدود میں کھلونوں کے کاروبار سے منسلک دکانداروں ،ٹریڑ رز،سٹاک ہولڈرز کو حکم دیا گیا ہے کہ Toy Guns کی حساست کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کو کھیلنے والی آتش گیر و چھرے والی بندوق /پستول اور تما م ایسے کھلونے جو بندوق یا پستول سے مشابہت رکھتے ہوں کی نمائش اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی کی گئی ہے لہذا تمام کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے حضرات کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ یکم مئی 2018سے قبل تمام سٹاک کو اپنی دکانوں ،گوداموں سے خالی کرے اور آئندہ اس نوعیت کے کھلونوں کے کاروبار سے اجتناب کرے تاریخ مقرر گزرنے کے بعد سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کھلونے کے کاروبار سے منسلک دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،سیکٹرز مجسٹریٹس اور انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن کے ساتھ اہم اجلاس کے موقع پر انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلونا نما ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر پابندی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے احکامات ملے ہیں اس لئے گلگت میونسپل حدود میں پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس پہ عملدرآمد کیلئے کاروائی تیز کر دی گئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button