خبریں

وزیراعلی گوہر آباد کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے، ثوبیہ مقدم

 چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر ویمن اینڈ ڈویلپمنٹ ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا کہ وزیر اعلی اپنے دورہ گونر فارم کے موقع پر گوہر آباد کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پانچ مئی کو گوہر آباد کا دورہ کررہے ہیں ،عوام اس دورے میں خصوصی شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیامر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا کر رکھ دیا ہے ،حلقہ نمبر ۱ میں مفاد عامہ کی سینکڑوں سکیمں رکھی جارہی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے ،بعض سکیمں مکمل ہوچکی ہیں ،انہوں نے کہا کہ گوہر آباد،دڑن،گیس بالا،گیس پائن،تھک نیاٹ اور بابوسر میں درجنوں سکمیں رکھے جاچکے ہیں اور عوام مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں لڑکیوں کی تعلیم عام کرنے کے حوالے سے بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور تمام نالہ جات میں گرلز سکولز تعمیر کرکے خواتین کو تعلیم کی دولت سے مالا مال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیامر میں انقلابی اقدامات کیئے ہیں ،چلاس میں یونیورسٹی کیمپس،کیڈٹ کالج اس کی بہترین مثال ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن دیامر میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال کو خوش اسلوبی سے حل کررہے ہیں ،انشائ اللہ پارٹی مظبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں تو ہم ہیں ،کارکن نہیں تو ہم بھی کچھ نہیں ،ہم اپنے کارکنوں کو کچھ دے نہیں سکتے ہیں تو کم از کم ان کو عزت تو دینی چاہے ۔میڈیا سے گفتگو کرنے سے پہلے ثوبیہ جبیں مقدم نے گونر فارم میں وزیر اعلی کے متوقع دورہ پر جلسہ گاہ کا بھی جائزہ لیا ،اور اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداروں صدر ن لیگ دیامر حاجی عبدالوحید، حنیف مقدم ،حاجی وہاب،اظہار اللہ،انوار اللہ و دیگر درجنوں کارکنوںسے اہم میٹنگ کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے نمبردران گوہر آباد،عمائندین بونر،مٹھاٹ و دیگر وفود سے بھی اہم ملاقتیں کی اور ان کے مسائل سنیں ۔قبل ازیں ضلعی سرکاری محکموں کے حکام نے ثوبیہ جبین مقدم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button