کھیل

ڈائمنڈ جوبلی والنٹیرز سُپر لیگ اسماعیلی بوائز سکاوٹ ایسوسی ایشن نے جیت لی

ٍ گلگت۔(پ۔ر)اسماعیلی والنٹیئرز گلگت کے زیر نگرانی ڈائمنڈ جوبلی والنٹیئرز سپر لیگ کے نام پر ایک شاندا ر کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ کریم ہاسٹل کرکٹ گراونڈ میں انعقاد کیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں والنٹریئرز ، اسماعیلی کونسل اور بوائے سکاوٹس کے 30ٹیموں نے حصہ لیا ۔

اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل برائے گلگت نعیم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں نام پیدا کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور ایک دوسرے میں بھائی چارگی اور اتفاق کا ایک بہترین موقع فراہم ہوتا ہے ۔ صدر اسماعیلی ریجنل کونسل برائے گلگت نعیم اللہ خان نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹرافی سے نوازا۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس گلگت اور اوشکھنداس والنٹیرئز کے مابین کھیلا گیا ۔اس میچ میں اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس کے ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ اوشکھنداس ٹیم 67رنز کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی اور اس طرح اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن نے 52رنز سے اوشکھنداس والنٹیئرز کو شکست دے دی ۔

اس ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کے کپتان ڈسٹرکٹ سکاوٹ کمشنر عمران میر کو مہمان خصوصی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل نعیم اللہ خان نے ٹرافی دے دی ۔اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن طرف سے عدنان حفیظ اور آیاز جبکہ اوشکھنداس والنٹیئرز کی طرف سے نظیم کو بہترین پلیئرز کا ایوارڈ دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button