خبریںخواتین کی خبریں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نسرین ناصر کو پاکستان قومی امن کونسل نے ایوارڈ سے نوازا

گلگت(نامہ نگار) پاکستان نیشنل پیس کونسل کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں بین القوامی امن کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک مندو ین کے علاوہ ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے قومی امن کونسل پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سرکاری اداروں کے سیکریٹریز کے علاوہ قومی اسمبلی کے ممبران نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران امن کے قیام میں کردار ادا کرنے والے ممبران کو ان کی خد مات کے اعتراف میں قومی امن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ گلگت بلتستان قومی امن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں میں محترمہ نسرین ناصر تمغہ شجاعت حاصل کرنے والی پہلی خاتوں اور قومی امن کونسل کی وائس چیئر پرسن گلگت بلتستان بھی رہی ہیں ان کو قومی ایوارڈ دیا گیا اسکے علاوہ پروفیسر ز اعجاز احمد خان اور حبیب الرحمن چیئر مین کو بھی قومی امن ایوارڈ ز دیئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button