خبریں

وزیر پور اور گلاب پور شگر کے مکین سڑک کی غیر معیاری تعمیر کے خلاف سراپا احتجاج

شگر(نامہ نگار)وزیرپور اورگلاب پور سڑک میٹلنگ میں ناقص میٹریل کے استعمال کیخلاف نوجوانان وزیر پور کا زبردست احتجاج،ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے نکل آئے۔احتجاج کے باعث روڈکو کئی گھنٹوں بند رکھا گیا۔ مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کی مداخلت اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا مگر کام کی نگرانی جاری رکھنے کا اعلان۔محکمہ تعمیرات عامہ پر اعتماد نہیں کسی تیسری پارٹی سے معیار کی نگرانی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر پور بندو سے گلاب پور کی جانب روڈ کی میٹلنگ میں کام کی معیار غیر معیاری ہونے پر علاقے کی نوجوان اور عمائدین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر پور میں روڈ میٹلنگ متعلقہ ٹھیکیدار محکمہتعمیرات عامہ ی جانب سے دی گئی معیار اور کنٹریکٹ کے مطابق کام نہیں کررہے ہیں۔تھوڑی سی پیسا بچانے کیلئے سڑک کی تعمیرمیں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معیاری طور پر بھرائی کررہے ہیں۔آبادی والی علاقوں ا ور دیگر علاقوں میں پتھر کی بھرائی میں فرق کیا جارہا ہے۔ جبکہ سڑک کی بھرائی کے دوران کھڈوں میں پتھر کے بجائے ریت سے بھرائی کررہے ہیں ۔جو کہ روڈ معیار پر اثر انداز ہورہے ہیں۔جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔ شگر تا تھیسل روڈ کی خراب معیار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید ٹھیکیداروں کو عوامی ملکیت سے مزید کھیلنے نہیں دینگے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام کو صرف کمیشن کے سوا شگر کی تعمیر و ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں۔جس کی واضح مثال سائیٹ انجینئر کا نہ ہونا ہے۔ہمیں ان پر بالکل اعتماد نہیں لہذا کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے کام کی نگرانی کریں۔ انہوں نے سڑک مکمل ہونے تک نوجوانوں کے ذریعے نگرانی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اُدھر عوامی ایکشن کمیٹی شگرکے چیئرمین شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے کہا ہے کہ وزیر پور میٹیلنگ روڈ کی ناقص تعمیرات پر عوامی احتجاج کا نوٹس لیا جائے جبکہ اس روڈ کی تعمیر میں معیار کو بہتر یا جائے۔تعمیروطن میں کوئی بھی رکاوٹ نا قابل برداشت ہے۔ ایسے ٹھیکہ داروں کو کام نہ دیا جائے جنہوں نے ناقص تعمیرات سے مملکت عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اور بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے۔وادی شگر میں پچھلے برسوں جو بھی تعمیراتی کام ہوئے ہیں بالخصوص روڈ کے حوالے سے انتہائی ناقص کام ہوئے ہیں۔ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ تعمیر وطن کی دیکھ بھال کیلئے جو ذمہ دار ادارے یا افراد ہیں انکو فعال کیا جائے اور معاشرے میں ہونے والے کرپشن کا نہ صرف نوٹس لیں بلکہ انکا سد باب کیا جائے ان افراد نے میرٹ کے مطابق کام کیا انکی حوصلہ افزائی کریں۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں کام اسی کو ملتا ہے جسکی سیاسی بالا دستی ہو یا کمیشن کا تڑکا ہو۔اسی لیے معاشرہ زوال کی جانب محو سفر ہے ماہ صیام کا پیغام اصول اور ایمان کی بالا دستی ہے تاکہ وطن عزیز کامیابی کے راستے پر گامزن ہو۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button