اہم ترینتعلیم

تیسری عالمی کانفرنس کے موقع پر KIU کا دواہم اداروں کےساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیسری عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے موقع پر ملکی و عالمی سطح کے دو اہم اداروں کے ساتھ KIUنے باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے۔

پہلا باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط KIUاور ماڈل گروپ آف انڈسٹریز کے مابین ہوا۔ جس پر KIUکی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور فریق دوئم کی جانب سے ماڈل گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر مہر کاشف نے دستخط کیئے۔ باہمی دلچسپی کے اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے مابین ریسرچ اور چھوٹے سطح کے کاروبار کے فروغ کیلئے کام کیئے جائیں گے۔

دوسرا معاہدہ KIUکے ساتھ ماڈل میگ کا ہوا۔ معاہدے کی دستاویزات پر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار عبدالحمید لون اور فریق دوئم کی جانب سے ماڈل میگ کے منیجنگ ڈائریکٹر نوشاہی نے دستخط کیئے۔ اس معاہدے میں ریسرچ اور طلباء ایکسچیج پروگرام شامل ہیں۔

معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے ریسرچر، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی اساتذہ، طلبہ و طالبات موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button