تعلیم

گورنر گلگت بلتستان نے KIUسپورٹس جمنازیم اور بوائز ہاسٹل کی تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی 

اسلام آباد (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلرنے گورنر جی بی کو KIUمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔اورگورنر جی بی کو KIUمیں سپورٹس جمنازیم اور بوائز ہاسٹل کے تعمیر کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ۔جس پر گورنر گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان دونوں منصوبے پروزیر پلاننگ کے ساتھ بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔گورنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کوارڈینیشن میر تعظیم اختر،ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس اور گورنر جی بی کے پرسنل سیکرٹری سجاد حیدرموجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button