تعلیمخبریں

عمائدین گلمت گوجال نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی تعمیر کے لیے گلمت میں زمین دینے کی پیشکش کردی

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے گلمت گوجال کے چار رکنی عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی تعمیر کے لیے زمین کی فراہمی کے حوالے سے تعاون اور اس سلسلے میں ابتدائی طورپر گلمت گوجال میں مین قراقرم ہاوئے سے متصل اراضی فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے لیے جتنی اراضی درکار ہوگی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ وائس چانسلرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمائدین گلمت گوجال کے ساتھ ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد،پرووسٹ و فوکل پرسن ہنزہ کیمپس ڈاکٹر منظورعلی بھی موجود تھے۔قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گلمت گوجال کے عمائدین کی طرف سے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہنزہ کیمپس کے لیے زمین فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تعلیم سے والہانہ محبت قرار دیا اور کہاکہ عمائدین کی جانب سے KIU ہنزہ کیمپس کے لیے اراضی فراہم کرنے کی پیش کش خوش آئند اقدام ہے۔ وائس چانسلر نے فوکل پرسن ہنزہ کیمپس کو ہدایت کی کہ فوری طور پر عمائدین گوجال کی طرف سے پیش کی گئی زمین معائنہ کریں۔تاکہ کیمپس کی تعمیر کی جگہ کا فی الفور حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔واضح رہے عمائدین ناصر آباد نے پہلے ہی کیمپس کی تعمیر کے لیے اراضی کی پیش کش کررکھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button