خبریں

سب ڈویژن گوجال کے گاوں حسینی کے عمائدین کے ساتھ ڈپٹی کمشنرہنزہ کا ہتک آمیز رویہ، عوامی ورکرز پارٹی کی شدید مذمت

‎ہنزہ (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گوجال تحصیل ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر صاحب دین کی حسینی کے عمائدین کے ساتھ ناروا سلوک اور دھمکی آمیز رویہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے اس عوام دشمن رویئے پر معافی مانگے اور آئندہ اس قسم کے حرکتوں سے باز آجائیں۔

‎عوامی ورکرز پارٹی ‎گوجال، ہنزہ یونٹ کے پریس سیکریٹری آصف سخی کی جانب سے جاری کردہ ‎اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں مذکورہ ڈی سی نے حسینی کے عوام کو دھمکیاں دیں کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے معلق پل جو عالمی میڈیا اور سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنا پے پر ٹیکس لینا بند کریں ورنہ انہوں گرفتار کیا جایئگا۔ مقامی لوگوں نے پل پر غیر ضروری آمدورفت کو روکنے اور اس کی مرمت کے لئے 50 روپے کا ٹکٹ رکھا ہے۔ چند دن پیلے کچھ لوگ سادہ لباس میں جو اپنے آپ کو سیکورٹی ادارے کا ظاہر کرکے اس پل پر بغیر ٹکٹ کے گزرنا چاہتے تھے از پر مقامی نوجوانوں نے انہیں روکنا چاہا اس پر انھوں نے دھمکیاں دیں اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے لوگوں کو حراساں کرنا شروع کیا۔ ڈی سی نے لوگوں کے پاس جاکر حقائق معلوم کرنے کی بجائے حسینی کے عمائدین کو اپنے آفس بلایا اور ان کی بات سنے بغیر ان کی بے عزتی کیں اور عوامی ورکرز پارٹی کے سینئر رہنماء آخون بائے کے ساتھ بد تمیزی کیں اور آفس سے نکال دیا ۔

‎عوامی ورکرز پارٹی اس روئے کی مذمت کرتی ہے اور خبردار کرتی ہے کہ نوکر شاہی کے کارندے اپنے حدود میں رہیں اور اشتعال انگیزی سے بعض آجائیں۔ اور روایتی عوام دشمن رویئے کو ترک کریں اور حکمراں بننے کی بجائے خادم بن کر ریں۔

‎آنھوں نے خبردار کیا کہ بیوروکریسی مقامی قوانیں اور روایات اور عوامی مفادات کا تحفظ کریں اور ان کے خلاف کوئی حکمنامہ جاری نہ کریں اور علاقے کی امن کو خراب نہ کریں۔

‎ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ کی انتظامیہ نوآبادیاتی حکمرانوں کی طرح عوامی مسائل اور شکایات کو سننے کے لئے آپنے دفتر بلانے کی بجائے لوگوں کے پاس جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button