خبریں

جمعہ کے خطبات کے دوران چترال پولیس افسران کی منشیات فروشی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور روک تھام کی اپیل

چترال(بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ اپر اور لوئر چترال میں پولیس افسران نے چترال کے جامع  مسجدوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے نمازیوں سے اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے خطبات میں ضلع اپر اور لوئر چترال میں چترال پولیس کے آفسران نے نمازیوں سے جمعہ کے خطبات کے دوران  منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے علاوہ دیہی سطح پر اصلاحی مہم چلانے کی اپیل کی۔خود ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان (PSP) نے شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے خطبے کے دوران نمازیوں سے اپنے بیان میں کہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اور چترال کے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں چترال کے عوام چترال پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کے علاوہ گاوں کے سطح پر اصلاحی مہم چلائیں تاکہ چترال کے خوبصورت معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button