خبریں

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے غذر کے علاقے بوبر اور ہاکس میں ٹو اور تھری جی سروس کا آغاز کردیا

گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) نے GB میں ایس کام اور ڈیٹا سروسز کو وسعت دیتے ہوئے ضلع غذر کے علاقوں بو بر اور ہاکس میں دو بی ٹی ایس نصب کر کے بلترتیب ایس کام 3G اور 2G سروس کا آغاز کر دیا ۔ ضلع غذر کے صارفین کے دیرینہ مطالبات اور عوامی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر SCO کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ضلع غذر کے ان علاقوں میں ایس کام سروس شروع ہونے سے وادی پنیال کے گاؤں بوبر اور وادی گوپس کے گاوں ہاکس اور گرد و نواح کے عوام اور صارفین بھی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ موبائل نیٹ ورک اور ٹو جی تھری جی کی سروسسز سے مستفید ہو سکیں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب وبائی مرض کے پھیلاؤ کے سبب تعلیمی ادارے بند ہیں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے آئن لائن کلاسسز کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں ایس سی او کی جانب سے موبائل اور ڈیٹا سروسسز کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنائے جانے کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ ضلع غذر کے علاقے بوبر اور ہاکس کے عوام نے ان کے علاقوں میں بھی ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button