اہم ترین

عوامی زمینوں پر شب خون مارنا ہر گز جائز نہیں ہے، ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہوگی، فتح اللہ خان

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و منصوبہ بندی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لینڈ رفارمز کمیٹی گلگت بلتستان کی زمینوں کے حوالے عملی کام کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں انتظامیہ عوامی جذبات سے نہ کھیلے۔

مناور کی عوام مشکلوں سے دوچار ہیں۔ حکومت عوامی حقوق کی محافظ ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کو متنبہ کیا جاچُکا ہے کہ حکومت کے علم میں لائے بغیر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی!

مناور سمیت گلگت بلتستان بھر کی زمینوں کے لیے قانونی مسودہ لینڈ رفارمز کمیٹی نے بناکر اسمبلی سے اس مسودے کو قانون سازی کے عمل سے گزارنا ہے!

انہوں نے مزید کہا ہےکہ عوامی مسائل بلخصوص زمینوں کی ملکیتی حقوق کے ٹھوس حل کے لئے قانون سازی ناگزیر ہے، عوامی زمینوں پر شب خون مارنا کسی صورت جائز نہیں، زمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی!

عوام کے منتخب نمائندے اپنی عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے! فتح اللّٰہ خان صوبائی وزیرِ اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button