اہم ترین

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کر کے بھارت کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا، وزیر اعلی

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جی 20اجلاس کے انعقاد پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قابض بھارت کی جانب سے سری نگر میں جی 20 اجلاس کو مسترد کرکے دنیا کو ثابت کیا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ کشمیری عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ بھارت اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت دنیا کو باور کرانا چاہتا تھا کہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہوگئے ہیں لیکن غیور کشمیری عوام نے بھارت کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ سری نگر میں جی 20اجلاس کا انعقاد کرکے بھارت نے دنیا کو بتادیا ہے کہ وہ عالمی قوانین تسلیم نہیں کرتا۔ اس اجلاس کے انعقاد سے بھارت نے سلامتی کونسل کے قراردادوں کو نظرانداز کردیا۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہاکہ اب عالمی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ چائینہ اور سعودی عرب نے جی 20 کانفرنس میں عدم شرکت کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کردیااور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور تسلط کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ اور سازش دنیا کے سامنے عیاں ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button