خصوصی خبر
گلگت بلتستان بینویلینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کی قیام کی باقاعدہ منظوری
گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا۔ چیف سیکرٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان بینویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کے قیام حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں گلگت بلتستان بینویلینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کی قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
اس اہم اقدام سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین اور انکے خاندانوں کو مستقبل میں گروپ انشورنس اور بینولینٹ فنڈ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت سے رجوع کرنا ہو گا۔ اس اہم ادارے کے قیام سے گلگت بلتستان کے ملازمین کو انکے مسائل کے حل میں آسانیاں پیدا ہونگی اور یہی گلگت بلتستان کے تمام ملازمین کا دیرینہ مسٔلہ تھا جو حل ہوا۔