گلگت بلتستان

بابا جان اور ساتھیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دینگے، فانوس گجر کا ہنزہ میں مظاہرین سے خطاب

عوامی ورکرز پارٹی کا چیئرمین فانوس گجر مزہرین سے خطاب کر رہا ہے
ہنزہ، عوامی ورکرز پارٹی کا چیئرمین فانوس گجر مظاہرین  سے خطاب کر رہا ہے

گلگت (پ۔ر) ہنزہ کے سیاسی اسیروں کے رہائی کے لیے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے ناصر آباد میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین فانوس گجر نے کہا کہ با با جان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو ایک مہینہ کے اندر اندر رہا نہیں کیا گیا تو شاہراہ قراقرم کو شانگلہ کے مقام پر بلاک کرینگے عوامی ورکرز پارٹی کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم بند کرنے سے پہلے میں گلگت بلتستان حکومت کو بتا تا ہوں کہ وہ ایک مہینے میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ۔ با با جان مظلوموں کی آواز ہیں پوری دنیا میں ترقی پسند اور انسانی حقوق کے تنظیمں ان کی اہائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر، عوامی ور کرز پارٹی کے صدر عابد حسن منٹو ،ایڈوکیٹ ان کی پیشی کے دن گلگت آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انٹر نیشنل کمیونٹی کے تعاون سے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کرینگے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناصر آباد کے سو شل ورکرز منصور نے کہا کہ سانحہ ہنزہ کے اصل مجرموں کو سزا دیا جائے ۔احتجاجی مظاہرین پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔جن میں کامریڈ بابا جان ،امتیاز ، عالم و دیگر سیاسی قیدیوں کے رہائی کے نعرے درج تھے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ ہنزہ کے اصل مجرموں کو گرفتار کیا جئے ۔بے گناہ سیاسی امیدواروں کو رہا کیا جائے ۔باپ بیٹے کے قاتل میں ملوث وزیر اعلیٰ اور وزیر بیگ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے ۔آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ ہنزہ کے جو ڈیشنل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لایا جائے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔ گلگت میں پر امن مظاہرے کرنے والوں کے ایف آئی آر کی مذمت کی اور فوری طور پر ایف آئی آر ختم کیا جائے ۔بعد ازاں عوامی ورکرز پارٹی کے چیرمین فانوس گجر نے کامرید بابا جان ،غلیم کے خاندان سے ملاقات کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button