تعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کے ساتھ مذہبی یکجہتی کی حمایت کریں گے۔ پروفیسر ایسوسی ایشن

گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ ایسوسی کے صدر راحت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ایسوسی ایشن کی آفیس میں ہونے والی میٹنگ میں کئی اہم امور تفصیل کے ساتھ زیر بحث آئے۔ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے۔ دہشت گردوں کی طرف سے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز پر تشدد کسی طور مناسب نہیں۔اسلامی تعلیمات میں استاد کا احترام نہایت ضروری ہے۔ جن معاشروں میں استاد اور تعلیمی اداروں کا تقدس برقرار نہیں رکھا جاتاوہ معاشرے اور ریاستیں کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی۔امن سب کی ضرورت ہے۔ ہم سب نے ملکر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اگر ہر کوئی لاء اینڈ آرڈ ر اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو حالات مزید خراب ہونگے۔ایسویسی ایشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ گلگت بلتستان پروفیسراینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے تمام ممبران مشکل کے ان لمحات میں یونیورسٹی انتظامیہ اور پروفیسر شاہنواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ امن، علم اور تحقیق کے لیے ہر میدان میں ا یسوسی ایشن ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔علمی اور اخلاقی تعاون بڑھایا جائے گا۔ایسوسی کے جنرل سیکریڑی عرفان علی صدیقی نے کہا کہ امن ہر ایک کی ضرورت ہے۔امن اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے استاد کا کردار اہم ہوتا ہے۔ استاد اور شاگر د کے تنزل شدہ تعلق کو بحال کیا جانا چاہیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button