تعلیم

پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سیکریٹری ایجوکیشن ثنا اللہ

 ہنزہ (رحیم امان)پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ (PRP) کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ میں ٹیبلٹس کی تقسیم کے پہلے مرحلے کے تقریب کا ٰانعقاد سرینا ہوٹل ہنزہ میں ہوا تقریب کے مہمان خصوصی سکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ثنا اللہ تھے تقریب میں ڈپٹی سکرٹیری ایجوکیشن اکرام بیگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ عبدالحکیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ عبدالجبار اور ضلع ہنزہ نگر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ایجوکیشن ثنا اللہ نے کہا کہ ریڈنگ پروجیکٹ (PRP) گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اس پروگرام کی بھر پور حوصلہ افزائی اور مدد کرے گا انہوں نے مذید کہا کہ(PRP) گلگت بلتستان کا تمام صوبوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا گلگت بلتستا ن کے لیے ایک فخر کا مقام ہے اور یہ پروگرام محکمہ تعلیم کے لیے بہت معاون ثابت ہوا ہے۔اس موقعے انھوں نے آغا خان ایجوکیشن سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان اور آغاخان ایجوکیشن سروس کی کوششوں کے باعث تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہے اور آج آغاخان ایجوکیشن کے ادارے معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں سرکاری اسکولوں کو ان اداروں کے ساتھ صحت مندانہ مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُردو ہماری قومی زبان ہے اور آج یو ایس ایڈ ہمیں اُردو پڑھانا سیکھا رہاہے اردو ادب کو مڈل سطح تک صحیح انداز میں پڑھانا بہت لازمی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ گلگت بلتستان کے ہیڈفرمان علی نے کہا کہ PRP پاکستان میں درجہ اول ودوئم اردو کی بنیادی تدریس کے کاموں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی معاونت کرتاہے اور یہ پروجیکٹ اس وقت پاکستان کے تین صوبوں اور چار ریجن میں کام کر رہا ہے ان تمام صوبوں میں گلگت بلتستان نے اپنے مقررہ اہداف سے بھی زیادہ کام کیا ہے اور پورے پاکستان میں سب سے آگے ہے آج اساتذہ کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے لیے اور جدید معلومات مہیا کرنے کے لیے اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں ا ور اس پروجیکٹ سے منسلک تمام اسکولوں کے اساتذہ کو ٹیبلٹ دیئے جائنگے ۔

اسں موقعے پر اساتذہ نے اپنے تصورات بیان کرتے ہوئے کہا کہPRP کے اس پروگرام کے میں عملی سر گرمیوں کے ذریعے اردو پڑھانا سیکھا اور یہ پروجیکٹ ہمارے لیے معاون و مدد گار ثابت ہوا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button