متفرق

وزیر اعظم پاکستان کا دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت علاقے کی ترقی میں سنجیدہ ہے، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیئے وفاقی حکومت انہتائی سنجیدہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعمیرا ت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے دن رات کوشاں ہے اور اسی عزم کی تکمیل کے لیئے وزیر اعلی اور انکی تما م کابینہ یکسو ہے۔ گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیئے صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو واضح احکامات دیئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یہ اہداف ہر صورت مکمل ہوں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو گزشتہ حکومت اور اس حکومت میں فرق کا پتہ ہے کیونکہ گزشتہ حکومت نے بد عنوانی اور میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیا تھا۔ہمارے قائدین بدعنوانی اور میرٹ کی پامالی کے سخت مخالف ہیں اور ہماری تربیت ہی معاشرے کی اصلاح پر کی گئی ہے انشائاللہ ہم گلگت بلتستان کو آگے لیکر جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button