متفرق

ہنزہ : پیپلز پارٹی ہنزہ کے سینئر رہنما سلطان گلگتی کے اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہا ر، پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے ڈپٹی جنر ل سکریٹری منظور حسین برچہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہنزہ کے سینئر رہنما سلطان گلگتی کے اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہو ئے پسماندگان اور اُن کے قریبی ساتھیوں و پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے مرحوم سلطان گلگتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار ،انسان دوست اور خود دار شخصیت کے مالک تھے ۔سلطان گلگتی پیپلز پارٹی کا ایک عظم سر مایہ تھا کیونکہ موصوف نے اپنی ساری زندگی پیپلز پارٹی کیلئے خاص کر انساینت کی فلاح کیلئے وقف کر رکھا تھا۔ مر حوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُن کی جدائی سے پیپلز پارٹی کے تمام کارکن ہنزہ سے لیکر کراچی تک نہ صرف افسردہ ہے بلکہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کھبی پُر نہیں ہو سکے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button