متفرق

بہت جلد گلگت بلتستان محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات

گلگت (سبخان سہیل ) گلگت بلتستان محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین کے یونین کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر عارضی ملازمین کے یونین کے وفد کو وزیر بلدیات فرمان علی خان نےبتایا کہ گلگت بلتستان محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اسں سے قبل سروس سٹر کچر نہیں تھا ہماری حکومت نے ملازمین کے لیے سروس سٹر کچر بنایا، بہت جلد گلگت بلتستان محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاے گا۔ عارضی ملازمین اپنی محنت جاری رکھیں ہمیں ان ملازمین کا بھر پور احساس ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خود عارضی ملازمین کے مستقلی کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادروں کے عارضی ملازمین کو ایک دفعہ مستقل کریں تاکہ ان کے مسائل کے ساتھ یہ دھرنوں کا بھی سلسلہ ختم ہوجاے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کونسل اور مونسپل کمیٹی کے ملازمین گزشتہ بیس سالوں سے عارضی خدمات سر انجام دے ریے ہیں۔ ان تمام ملازمین کی مستقلی کے لیے ہم آنے والے اسمبلی سیشن میں بھی بات کریں گے تاکہ بہت جلد ان کو مستقل کیا جاسکے۔ عارضی ملازمین کی تنخواہیں چار ہزار سے بڑھا کر آٹھ ہزار کردی ہے۔ اگر کسی ملازم کو نہیں ملتی ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کرایا جاے گا۔ ملازمین اپنی محنت اور لگن سے کام کریں۔ حکومت گلگت بلتستان آپ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مستقلی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ بہت جلد اس کے ثمرات آپ تک مل جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل اور مونسپل کمیٹی گلگت بلتستان عارضی ملازمین یونین کے عہددارن جمعہ ولی،وحد عدنان شاکر ،اورنگزیب،گلزار علی ، شیر باز ،واجد علی ،عرفان نے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی سے اپنی ملاقات میں کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کونسل ،اور مونسپل کمیٹی،عارضی ملازمین کے یونین کے عہدیدارن ہیں۔ ہم گزاشتہ کئی سالوں سے عارضی طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے اکثر ساتھی مستقل تو نہیں ہوسکے لیکن اپنی زندگی سے لڑتے لڑتے موت کو گلے لگایا۔ ہم اس مستقلی کی امید میں چا ر اور پانچ ہزار تنخواہ لینے والے ملازمین اور ایج ہونے لگے ہیں لہذا ہماری صوبائی وزیر بلدیات کی توسط سے وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ آپ ہمارے اس دیرنہ مطالبہ کو فوری حل کرتے ہوے عارضی ملازمین کو مستقل کرتے ہوے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایں۔ اگر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں صرف محکمہ ایل جِی آر ڈی کے ملازمین کو مستقل کرکے ہمیں نظر انداز کیا گیا تو ملازمین ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ انتہائی زیادتی ہوگی لہذا ان کے ساتھ ساتھ ہم تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button