چلاس ( شہاب الدین غوری) ایم ڈی نیٹکو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسافروں کا نیٹکو بسوں کی جگہ پرائیویٹ بسوں پر سفر کرنے کو ترجیح دینے لگے۔ پنڈی سے رات گئے چلنے والی نیٹکو بسیں ، کوسٹرز و دیگر گاڑیاں ایسی جگہوں پر سٹاپ کرنے لگی جہاں مسافروں کو کوئی سہولت حاصل نہیں ہے جبکہ پنڈی سے شام کو روانہ ہونے والی گاڑیاں سٹاپ تک پہنچنے تک رات بیت جاتی ہے اور یہی صورتحال گلگت بلتستان سے راولپنڈی کی طرف جانے والے مسافروں کی بھی ہے ۔۔۔۔مسافروں کا کہنا ہے کہ نیٹکو پر سفر کرنے کا مقصد قومی ادارے کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے لیکن ہر نیا انے والا ایم ڈی اپنی ضرورت کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے رہا ہے جس سے ادارہ تباہی کے دہانے کی طرف گامزن ہے مسافروں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button