تعلیم

یاسین : آغاخان ایجوکیشن سروس کی جانب سے اسٹار اساتذہ میں ایواراڈ تقسیم

یاسین ( معراج علی عباسی) آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کا ڈی جے مڈل سکول سلطان آباد میں ٹیچر ڈے کا نعقاد ، اسٹار اساتذہ میں ایواراڈ کی تقسیم ،پہلے نمبر پر آنے والے ٹیچرز کو 75 ہزار ، دوسرے نمبر پر آنے والوں کو 50 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو 35 ہزار چیک دیئے ، یاسین ریجن میں کل 24لاکھ کچھ روپے تقسیم کیا گیا ، اسٹار ٹیچر ز میں اس سال مردوں نے سبقت لے گئے جبکہ گزشتہ سال خواتین اساتذہ نے سب سے زیادہ چیکس لیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان نے سالانہ اپنے قابل اور بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے اساتذہ کو ایک بونس دیا جارہا ہے جو کہ سب سے زیادہ 75 ہزار اور سب سے کم 35 ہزار تک ہوتی ہے اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ڈی جے مڈل سکول سلطان آباد میں منعقد ہوا جس میں یاسین بھر کے میل اور فی میل اے کے ای ایس پی کے اساتذہ سمت انریری سیٹ آپ کے عہدیداران اور اے کے ای ایس پی کے اعلی ٰ ذمہ دران نے شرکت کی ۔ اس پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کے ای ایس پی کے ہیڈ عین شاہ نے کہا کہ میں ان تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جنھوں نے بہترین پر فار منس کی بنیاد پر اسٹار ٹیچر منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ایک ٹیچر کو اس طرح محنت اور خلوص سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر ایک اس موقع سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہر ٹیچر کو انگلش لنگویج کرنا بہت ضروری ہے اور جو ٹیچر لیول پانچ مکمل کرے گا اس کے ماہانہ تنخواہ میں پانچ ہزار کا اضافہ ہوگا ۔اس لیے ہر ایک کو محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔جبکہ ہیڈ آر ایس ڈی یو یاسین ریجن ضرب علی خان نے کہا کہ اسٹار ٹیچر ز کے لیے جو نقد رقم ادارے کی جانب سے دیا جاہا ہے یہ ایک سال یا دو سال کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل میں بھی اس طرح جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اسٹار ٹیچر بننے کے لیے شرط ہے کہ ان کی کار کر دگی سب سے بہترین ہو اور وہ اپنے سکول میں ہر لحاظ سے بہترین اور فعال کردار ادا کرتے ہوں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سالانہ تنخوائیں بڑھائی جاتی ہے جو کہ سب کے لیے یکساں اور بر ابر ہوتا ہے چاہے وہ کچھ بھی ہو لیکن اسٹار ٹیچر کے لیے سخت محنت اور بھر پور طریقے سے ایک ٹیچر کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوتا ہے تب کہیں جاکر اسٹار ٹیچر کا ایوارڑ کا حقدار ٹھہرتا ہے اس کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ پروگرام سے اسماعلی ریجنل صدر گوپس یاسین علیم جان ، عین شاہ ، ضرب علی خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں اساتذہ نے دیسی بینڈ کی تھاپ پر زبر دست رقص بھی پیش کی اور یہ رنگا رنگ پروگرام پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی کیا گیا تھا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button