کھیل

جشن گھانچھے: فائنل میچ کے دوران فٹبال گراونڈ میدانِ جنگ بن گیا، پتھراو سے تین افراد زخمی ہوگئے

خپلو(کرائم رپورٹر) جشن گانچھے کے سلسلے میں کھیلے گئے فٹ بال فائنل کے دن گراونڈ میدان جنگ بن گیاپتھراو سے تین افراد زخمی ہو گئے ضلعی انتظامیہ جان بچا کر گروانڈ سے نکل گئے۔

تفصیلات کے مطابق جشن گانچھے فٹ بال کا فائنل میچ شہباز سپورٹس کلب اور شاہین کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ کے ختم ہی شہباز کلب جیت کا جشن مناتے ہوئے گراونڈ میں آگئے اور وہاں پر شاہین کلب کے شایقین بھی موجود تھے اتنے میں گراونڈ میں پتھراو شروع ہو گیا یوں دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا پورے گروانڈ میں پھیل گیا دونوں فریقین ایک دوسرے پر پتھراو کراتے رہے اس دوران ضلعی انتظامیہ بھی گراونڈ میں موجود تھے جیسے ہی پتھراوتیز ہوانتظامیہ کے سربراہان ا سٹیج سے بھاگ کر نکل گئے فریقین کو منتشر کرانے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا آدھا گھنٹہ لڑائی جاری رہنے کے بعد لوگ منتشر ہوئے گراونڈ میں پولیس کے چند اہلکار موجود تھے صرف ایک اہلکار آنسو گیس پھینکتے رہے زرائع کے مطابق پتھراو کے نتیجے میں شہباز کلب کے تین کھیلاڑی زخمی ہوگئے ہیں تینوں زخمی ڈسڑکٹ ہسپتال خپلو میں زیر علاج ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button