کوہستان

کوہستان : پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول داسو کا نتیجہ پچانوے فیصد رہا

کوہستان (نامہ نگار) پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول داسو کے زیر اہتمام یوم والدین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جہاں مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں کے ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی الف اعلان کے ریجنل کوآرڈنیٹر حفیظ الرحمن جبکہ صدر ہائی سکول داسو کے ٹیچر سرور خان تھے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر سید گل بادشاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، شمس الرحمن ، سرور خان ، حامد ایڈوکیٹ ود یگر نے کوہستان کی تعلیمی درجہ بندی میں آخری نمبر پہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور تعلیمی میدان میں مقابلے کی فضاء قائم کرنے پر زور دیا۔ بعض مقررین نے والدین کی تعلیم میں عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کیا تو کچھ نے تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر ذمہ داروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سکول ایم ڈی میورزادہ نے والدین کی عدم تعاو ن پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کی اپیل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے سکول کا رزلٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق نتیجہ پچانوے فیصد رہا۔ یوم والدین کی تقریب دریائے آباسین کے کنارے داسو میں جمعرات کو منعقد ہوئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button