امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا
سکردو(پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کادو روزہ مجلس عمومی کا اختتام دعائے فرج سے ہوا اس پروگرام میں بلتستان کے تمام اضلاع سے امامیہ طلباء کے صدور اور جنرل سیکڑیریز نے شرکت کی، اجلاس میں برادران کی خود سازی پے زور دیتے ہوئے اس سال کا نام سال خود سازی و استحکام تنظیم رکھا ،اور تمام یونٹ مسؤلین نے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برادران کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کیلئے جدید زرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،اور سا ل کے نئے کابینہ سے تقریب حلف برداری ڈویژنل صدر محمد سعیدشگری نے اٹھایا، اس پروگرام میں سابق صدر برادرسید الیاس موسوی ،سید اعجاز موسوی ،سابق صدر و رکن ذیلی نظارت برادر زاہد مہدی ،سینئیر برادر کاچو ولایت علی ،برادر وزیر الیاس ،برادر اخون عمران ،برادر محبوب علی نے شرکت کی ،اس اجلاس کی صدارت رکن ذیلی نظارت آئی ایس او و سیکڑیری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا سید علی رضوی نے کی۔