خبریں

سیاح ہمارے مہمان ہیں، سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک

چلاس (سٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی دیامر کامران عامر ، قراقرم ٹاسک فورس دیامر کے انچارج میجر وقاص ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ ہدایت ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات عامر شہزاد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بہادر خان ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد افضل ، سی ایس او وسیم عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے عالمگیر ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ سیاحت محمد شفیق و دیگر محکموں کے حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک بھر سے آنیوالے لاکھوں سیاحوں کی رہائش ، سیکورٹی اور رہائش کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ ملک بھر سے آنیوالے لاکھوں سیاح ہمارے مہمان ہیں سیاحوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں شاہراہ بابوسر ناراں پہ پولیس فورس کے ساتھ ساتھ رضاکار بہترین انداز میں فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر ناراں پہ گاڑیوں کی حادثات کی روک تھام کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ فیری میڈو روڈ کو مذید بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ مذید لیبر لگا دیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع ایس پی دیامر کامران عامر نے سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے نے کہا کہ شاہراہ بابوسر ناراں کو مذید محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ سیاحوں کیلئے دوران سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے شاہراہ بابوسر ناراں پہ کی جانے والی تجاوزات کو فوری گرایا جائے گا جبکہ شاہراہ پر جگہ جگہ کھولے گئے سروس سٹیشن کو بند کیا جائے گا ۔اس موقع پر پی پی ایچ دیامر کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر محمد افضل نے کہا کہ شاہراہ بابوسر ناراں پر پانچ ڈسپنسریاں فنکشنل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پہ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بھی ایک ڈسپنسر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا حادثہ ہونے کی صورت میں فرسٹ ایڈ دیا جا سکے ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button