اہم ترین

جنرل (ر) شعیب امجد نے سازش کے تحت بیان دیا ہے، گلگت بلستان کے عوام سے معافی مانگے، گورنر میر غضنر علیخان

گلگت (پ ر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے جنرل (ر) امجد شعیب کے حالیہ بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) امجد شعیب نے انتہائی غیر سنجیدہ اور حقائق سے منافی بیان دیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ جنرل (ر) امجد شعیب کے بیان سے گلگت بلتستان کے عوام میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے بیشمار قربانیاں دیں ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور انتہائی پرامن لوگ ہیں۔ اس بیان سے جنرل (ر) امجد شعیب کی منفی ذہنیت کا عکاس کرتا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ جنرل (ر) امجد شعیب نے کسی سازش کے تحت یہ بیان دیا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے بیان دینے پر جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نازک حالات میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ جنرل (ر) امجد شعیب میڈیا کے ذریعے غلط پروپیگنڈہ پھیلاتا ہے۔ ایسے لوگوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ جنرل (ر) امجد شعیب کے چاہئے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ گلگت بلتستان شہداء کی سرزمین ہے اور وطن عزیز سے محبت کرنے والوں کا علاقہ ہے۔ یہاں کے غیور عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button