اہم ترینجرائم

سوشل میڈیاکے منفی استعمال کو روکنے کے لئےگلگت بلتستان پولیس کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

گلگت (پ ر) پولیس ٹریننگ کالج میں سوشل میڈیا کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاکے منفی استعمال کو روکنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ جس میں ضلع گلگت کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے ابتدائی سیشن کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی اور ڈپٹی سکریٹری لاء شاہد زمان نے کورس کے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ کوئی بھی چیز اچھی یا بُری نہیں ہوتی البتہ اس کا استعمال اچھا اور بُرا ہوتاہے۔ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی بدولت جہاں فوائد ، سہولیات اور آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہی اس کے منفی استعمال سے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد آپ کو sensitizeکرنا تھا کہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال کرنے والوں کے خلاف کیسے کاروائی ہوگی۔ کونسا سیکشن لگے گا۔ تفتیش کیسے ہوگی۔ ڈاکومینٹری evidence collectionکیسے ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ اس تین روزہ ورکشاپ کے دوران آپ کو قانونی ماہرین اور آئی ٹی کے ایکسپرٹس لیکچرز دینگے۔

لاء ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سکریٹری شاہد زمان نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ، PPC، Cr.PC، اور لوکل اینڈ سپیشل لاء ز کے تحت کاروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سائبر کرائم ایکٹ پر بھی روشنی ڈالی۔

تین روزہ ورکشاپ کے اختتام کے بعد دیگر اضلاع میں بھی یکے بعد دیگرے اس قسم کے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سوشل میڈیا اورقوانین حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button