اہم ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے تین امیدوار سید جلال علیشاہ کے حق میں دستبردار
غذر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تین امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کے امیدوار سید جلال علی شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
چٹورکھنڈ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں امیر محمد خان عرف ریٹائرڈ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری و امیدوار قانون ساز بدر الدین بدر اور امیدوار قانون ساز اسمبلی نصیر احمد نے سابق گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کے صاحب زادے سید جلال علی شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ہی پی پی کے تینوں امیدواروں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے حلقہ 19 غذر 1سے پی پی پی کے امیدوار سید جلال علی شاہ کے حق دستبردار ہوئے ہیں چونکہ پیر سید کرم شاہ نے نہ صرف غذر بلکہ گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارے فروغ کے لیے جو کردار ادا کیا ہے اس کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غذر کی تینوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہونی چاہیئے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اگر 2015 کے وفاق میں ہونے والے الیکشن کی طرح یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائیگی انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جو احسانات ہیں ان کو یہاں کے عوام نہیں بھول سکتےاور عوام ہی کی خاطر بھٹو خاندان نے چار شہادتیں دی ہیں اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک ایک حلقے کے درجنوں امیدوار الیکشن لڑنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور کوئی امیدوار کسی کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار نہیں مگر آج عوام نے دیکھ لیا۔ کہ پی پی پی کے تمام امیدوارحلقہ 19 غذر 1 سے پی پی کے امیدوار سید جلال علی شاہ کے حق میں دستبردار ہوگئے اس کو کہتے ہیں سیاسی اور قومی پارٹی۔
انھوں نے مزید کہا کہ غذر میں صحت کارڈ کے نام پر پی ٹی آئی کے بعض امیدوار قانون ساز اسمبلی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم الیکشن کمیشن کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے پریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی مدد شیر اور صدر پی پی پی غذر محمد ایوب شاہ اور امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سید جلال علی شاہ بھی موجود تھے انھوں نے بھی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی گلگت بلتستان میں پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو اپنی حق رائے دہی کی اجازتِ دی جائے اگر زبردستی کسی کو ہم مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بیانک نکل جائیں گے اس موقع پر امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سید جلال علی شاہ نے پی پی پی کے تینوں امیدواروں کو ان کے حق میں دستبردار ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غذر کو جس طرح امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پیر صاحب نے محنت کی تھی اس امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دیگر آزاد امیدواروں سے بھی بات کرونگا اور مجھے امید ہے کہ آزاد امیدوار بھی میرے حق میں دستبردار ہونگے انھوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائیگی