کھیل

شائقین فٹ بال کے لئے خوشخبری،چترال میں پہلی بار ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ منعقد ہوگی۔حسین آحمدسیکرٹری DFAچترال

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں پہلی بار ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ مورخہ یکم ستمبر 2014سے گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے فٹ بال گراونڈ میں منعقد ہوگیا حسین احمدسکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال اسیوی ایشن چترال نے ایک اخباری بیان میں شائقین فٹ بال کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ میر بشرخان ڈائریکڑ سپورٹس خیبر پختوانخوہ اور راجہ بساط سیکرٹری صوبائی فٹ بال اسوسی ایشن نے پیر کے روز ٹیلی فون یہ اطلاع دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن چترال نے ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں 2013میں پروپوزل دیا تھا جو منظور ہوا تھا تاہم چند وجوہات کے باعث یہ ٹورنمنٹ منعقد نہیں ہوا تھا۔ اس ٹورنمنٹ میں صوبے کے 8بہترین ٹیمیں حصہ لیں گے جبکہ چترال کی 2ٹیمیں ہوں گی اور روزانہ ایک میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنمنٹ کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کر ے گی اور ٹورنمنٹ بھی پاکستان سپورٹس کی نگرانی میں ہوگی۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن چترال FACILITATION اور معاونت کر ے گے پاکستان سپورٹس بورڈ کی۔ حسین احمد نے صوبائی حکومت خاص طور پر صوبائی وزیر کھیل، سیکرٹری سپورٹس، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختوانخوہ، ڈائریکٹر میر بشرخان اور راجہ عبدالباسط سیکرٹری KPفٹ بال اسیوی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آیندہ بھی چترال میں اس قسم کے بڑے Eventمنعقد کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button