تعلیم

گجر داس میں میڈیکل کالج کا قیام مناسب نہیں ہے، مولانا عبدالحمیط

چلاس(چیف رپورٹر) گجرداس گلگت میں میڈیکل کالج کی تعمیر پر سخت تحفظات ہیں حکومت میڈیکل کالج جنگلوٹ یا مناور میں تعمیر کرے تاکہ کسی بھی ضلع کے طلبہ کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہارجامع مسجد چلاس کے نائب امیر مولانا عبدالمحیط اور مولانا عبدالخالق نے اپنی ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گجر داس میں دیامر سمیت کئی اضلاع کے طلبہ میڈیکل کالج تعمیر ہونے کی صورت میں داخلہ لینے میں مسائل درپیش ہونگے حکومت تمام اضلاع کے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر مناور یا جگلوٹ میں میڈیکل کالج تعمیر کرے تاکہ طلبہ کو مستقبل میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button