متفرق

حضرت ندیم شاہ کی وفات قومی سانحہ ہے، جے یو آئی گلگت

گلگت (پ ر) علامہ سید عبد المجید ندیم شاہ صاحب کی پوری زندگی دین حق کی سر بلندی اور توحید ورسالت کی اشاعت میں گزری۔ یورپ ہو یا امریکہ، افریقہ ہو یا وسطی ایشیاء کے ممالک دنیا کے کونے کونے میں انہوں نے دعوت تبلیغ کے لئے دورے کئے اور اپنے دل نشین اور منفرد انداز میں قرآن و سنت کے آفاقی پیغام کو پہنچایاان کی رحلت سے پورے عالم اسلام کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ یہ سانحہ خصوصاً جمیعت علمائے اسلام کے کارکنوں کیلئے بڑا دھچکا اور المیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمیعت علمائے اسلام گلگت منہاج الدین اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات و خطیب جامع مسجدحضر ت علی المرتضیٰؓ مولانا ررحمت اللہ سراجی نے مبلغ اسلام شہنشاہِ خطابت ، خطیبِ بے بدل اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ جمیعت علماء اسلام پاکستان علامہ سید عبد المجید ندیم شاہ صاحب کی رحلت پر دلی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حضرت ندیم شاہ صاحب کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے قوم ایک عظیم مبلغ ، عظیم خطیب اور قرآن و سنت کے عظیم داعی سے محروم ہو گئی ہے۔ برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز خطیب سید عطا اللہ شاہ بخاری ؒ کے بعد سید ندیم شاہ کے پائے کا کوئی خطیب نہیں تھا۔وہ ایک انفرادی اور غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے وہ مجمعے کو اپنی مٹھی میں بند کرنے کا ہنر بخوبی جانتے تھے ۔ نصف صدی تک انہوں نے دنیا کے کونے کونے تک اپنے منفرد اور دلنشین انداز میں قرآن و حدیث کے زمزمے سنائے۔ سید ندیم شاہ تا حیات شیخ الہند کے قافلے کے امین اور فکر ولی اللہ کے وارث جمیعت علمائے اسلام کے روح رواں اور قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کے دست بازو تھے۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کے بلندی کے لئے دعا کی اور صاحبزادے مفتی سید فیصل ندیم شاہ سے دلی ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button