گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات

اسلام آباد (پریس ریلیز) صدر پاکستان ممنون حسین نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ایون صدر میں ظہرانے پر مدوع کیا اور گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ملاقات تقریباًڈیڈھ گھنٹے تک جاری رہی، ممبرقانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ اور سیکریٹری ٹو گورنر نجیب عالم بھی ملاقات میں موجو د تھے۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صدر پاکستان ممنون حسین کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا اور گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ان منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیئے موجودہ حکومت بھی کوشاں ہیں اور ہم بھی صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ صدر پاکستان کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ کچھ اندرونی مسائل کی وجہ سے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیئے بند کیا گیا ہے اور صدر پاکستان سے گزارش کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کر کے یونیورسٹی کو دوبارہ کھول دیا جائے۔ ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے صدر پاکستان کو گزارش کیا کہ گلگت بلتستان کے دیگر ضلعوں میں بھی ضرورت کے مطابق کیمپس کھول دیئے جائیں اور وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ہنزہ کیمپس کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ دیگر ضلعوں کے نوجوانوں کو بھی ان کے ہی ضلعوں میں تعلیم مہیا ہو۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صدر پاکستان سے گزارش کیا کہ بونجی ڈیم اور اس جیسے مختلف میگا منصوبوں کو بھی چائنا راہداری کے میگا منصوبے کیساتھ شامل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔

صدر پاکستا ن نے گورنر گلگت بلتستان کو کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے اپنا کردار اد کریں تاکہ گلگت بلتستان میں آمدنی کے ذریعے پیدا ہوں اور سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد فائدہ اُٹھا سکیں ۔صدر پاکستان ممنون حسین نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوا م کو ان کے حقوق مہیا کیئے جائینگے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے وفاقی حکومت کے ذریعے فوری اقدامات اُٹھائینگے تاکہ سیاحت کے ذریعے گلگت بلتستا ن کو معاشی لحاظ سے مضبوط بناسکیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے ایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بحیثیت چیف سکاوٹ حلف برداری تقریب میں بھی شرکت کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button