کھیل

شہید امن سیف الرحمن پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں تھک کی ٹیم نے ہڈر کو ہرا دیا

چلاس(مجیب الرحمان)شہید امن سیف الرحمان پولو ٹورنامنٹ دوسرے سیمی فائنل کے اعصاب شکن معرکے میں تھک کی پولو ٹیم نے ہڈر پولو ٹیم کو چار کے مقابلے چھ گول سے شکست دیدی،اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ۔پہلے ہاف میں مقابلہ تین تین سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں تھک ٹیم کے پایہ ناز پولو سٹار افراد گل نے شاندار گول کر کے بازی پلٹ دی۔اور یکے بعد دیگرے دو گول مزید کر کے چھے گول سکور کئے۔جس کے بعد ہڈر کی ٹیم مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتی رہی مگر تھک پولو ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھر پور جراٗت کے ساتھ اپنے گول پوسٹ کی دفاع کی۔یوں مقابلے میں بازی تھک کی ٹیم نے جیتی۔مقابلے کو دیکھنے دیامر بھر کے مختلف علاقوں سے شائقین گراؤنڈ میں پہنچے۔جنہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔چلاس پولو گراؤنڈ کی خستہ حالی اور تعمیراتی اور توسیعی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور شائقین کو تکلیف دہ صورتحال سے بھی گزرنا پڑا۔فائنل مقابلہ چلاس کی ٹیم اور تھک کے مابین رونئی پولو گراؤنڈ میں ہوگا۔جس میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button