تعلیم

محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا گیا ہے، بچوں کو تعلیم سے دوررکھنے کی سازش ہورہی ہے، سید علی رضوی رہنما ایم ڈبلیو ایم

سکردو(بیورو رپورٹ ) مجلس وحدت المسلمین کے سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا اور ہمارے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی بڑی سازش ہو رہی ہیں ایسے موقع پر جشن بہاراں کی تقریبات شروع کی گئی ہیں جب گلگت بلتستان بھر انٹر کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں حکومت فنڈز تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے کھیلوں پر اڑارہی ہے یادگار چوک پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو میں بہت سارے سکولز ایسے ہیں جن کی چھتیں تک موجود نہیں ہیں اور بچھے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن سازش کے تحت عوام کے پیسے تعلیم کے شعبے پر خرچنے کے بجائے کھیلوں پر اڑائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے پڑھ لکھ کر آگے بڑھیں مگرحکومت جان بوجھ کر ہمارے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کر رہی ہے لیکن ہم حکومت کی اس سازش کو ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ بہت سارے غریبوں کے بچے تعلیم سے دور ی اختیار کر رہے ہیں تاہم حکومت غریبوں کے بچوں کو تعلیم دینے میں ہرگز سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت یہاں حالات خراب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کو بدمعاشی کرنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ ہر جگہ پر کرپشن ہو رہی ہے ہم کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دیں گے دریں اثنا ء یادگار چوک پر احتجاجی دھرنے میں شدت اس وقت آئی جب ایک نئی دلہا نے سہرا سمیت اس میں شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button