دو جنگوں کا غازی محمد پناہ قضائے الہی سے وفات پاگئے 

دو جنگوں کا غازی محمد پناہ قضائے الہی سے وفات پاگئے 

83 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گوجال( نمائندہ خصوصی) ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں واقع مورخون گاوں سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی محمد پناہ قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ ان کی عمر 88 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔ مرحوم نے پاک فوج میں ملازمت کے دوران 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا اور داد شجاعت پائی۔

آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے عوض ان کی پلاٹون کو اعزاز سے نوازا گیا۔

فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے سماجی خدمات میں حصہ لیا اور مختلف مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔